آندھی
Appearance
جب خشک موسم میں میدانی علاقوں میں تلاطم خیز ہوائیں گرد و غبار کے بادلوں کے ساتھ آتی ہیں تو انھیں گرد و غبار کے طوفان یا آندھی کہا جاتا ہے۔ یہ طوفان اپنے ساتھ سیاہ یا زرد رنگ کے گرد و غبار کے بادل لاتے ہیں جنہیں بالترتیب سیاہ یا زرد آندھی کہا جاتا ہے۔
جب یہ طوفان آتے ہیں تو سیاہ آندھی کی صورت میں ماحول پر گھٹا ٹوپ اندھیرا چھا جاتا ہے اور زرد آندھی کی صورت میں ہر شے زرد نظر آتی ہے۔ ہر دو صورتوں میں خوب ریت برستی ہے۔ ہوا کی رفتار بے انتہا تیز ہوتی ہے جس کا نتیجہ زبردست تباہی ہوتا ہے۔ درخت اور کھمبے وغیرہ جڑ سے اکھڑ جاتے ہیں، فصلیں تباہ ہو جاتی ہیں، مویشی مر جاتے ہیں، مکانات کی چھتیں اڑ جاتی ہیں، غرض کہ وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔
یہ طوفان بڑے طویل فاصلے طے کرتے ہیں اور اب تک کے مطالعے کے مطابق یہ فاصلہ دو سے ڈھائی ہزار میل ہے۔
ویکی ذخائر پر آندھی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |