اسپی طاقت
Appearance
اسپی طاقت (horsepower) جسے فرسیہ توانائی یا فرسیہ طاقت بھی کہاجاتا ہے، دراصل طاقت کے لیے استعمال ہونی والی کئی پیمائشی اکائیات کا نام ہے۔
اِس کو عموماً محرکات اور محرکیہ جات کی طاقت ناپنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ 550 پاؤنڈ وزن کو ایک سیکنڈ میں ایک فٹ اُونچا اُٹھانے کے لیے درکار طاقت ایک اِکائی اسپی طاقت کے برابر ہوتی ہے۔
عام سائنسی استعمال میں اسپی طاقت کی جگہ واٹ نے لے لی ہے ؛ ایک اسپی طاقت 745.7 واٹ کے برابر ہے۔