ایچ ڈی کمارسوامی
ایچ ڈی کمارسوامی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
مناصب | |||||||
وزیر اعلیٰ کرناٹک | |||||||
برسر عہدہ 3 فروری 2006 – 9 اکتوبر 2007 |
|||||||
| |||||||
وزیر اعلیٰ کرناٹک | |||||||
برسر عہدہ 23 مئی 2018 – 26 جولائی 2019 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 16 دسمبر 1959ء (65 سال) ہردنھلی |
||||||
رہائش | بنگلور | ||||||
شہریت | بھارت | ||||||
زوجہ | انیتا کمارسوامی رادھیکا کمارسوامی |
||||||
والد | ایچ ڈی دیوے گوڑا | ||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | سیاست دان ، فلم ساز | ||||||
ویب سائٹ | |||||||
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ | ||||||
درستی - ترمیم |
ہردنہلی دیوگوڑا کمارسوامی (ہندی: हरदनहल्ली देवगौड़ा कुमारस्वामी) ایک بھارتی سیاست دان جو مارچ 2018ء سے جولائی 2019ء تک کرناٹک کے وزیر اعلیٰ رہے۔ وہ ریاست کرناٹک کی جنتا دل (سیکولر) کے صدر اور سابق وزیر اعظم بھارت ایچ ڈی دیوے گوڑا کے بیٹے ہیں۔[1] اپنے 2006ء کے وزارت اعلیٰ کے دور میں ریاست کرناٹک میں تمام زمانے کی سب سے زیادہ اقتصادی شرح نمو ریکارڈ ہوئی تھی اور انھیں لوگوں کا وزیر اعلیٰ کہا گیا تھا۔[2]
نومبر 2014ء میں کمارسوامی کو ریاست کرناٹک کی جنتا دل (سیکولر) (جی ڈی ایس) کے صدر کے طور پر منتخب کیا گا۔[3][1] کمارسوامی اپنے سیاسی مدمقابلوں پر بدعنوانی کے الزامات پر مشتمل آڈیو اور وڈیو سی ڈی جاری کرنے کے لیے مشہور ہیں۔[4][5][6]
ریاست کرناٹک میں 2018ء کے قانون ساز اسمبلی انتخابات میں جے ڈی (ایس) تیسری سب سے بڑی جماعت تھی لیکن راہل گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ اتحاد کے بعد وہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے اور انھوں نے 23 مئی 2018ء کو وزیر اعلیٰ کرناٹک کی حیثیت سے حلف لیا۔[7]
ابتدائی زندگی
[ترمیم]کمارسوامی ہردنھلی، ہولے نرسی پور تعلقہ، ضلع ہاسن، کرناٹک میں ایچ ڈی دیوے گوڑا اور چینما کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔[8]
انھوں نے ابتدائی تعلیم ضلع ہاسن کے ایک گورنمنٹ اسکول سے مکمل کی تھی۔ انھوں نے اعلیٰ تعلیم جیہ نگر، بنگلور کے ایم ای سی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن سے مکمل کی تھی۔
نجی زندگی
[ترمیم]23 مارچ 1986ء کو کمارسوامی نے انیتا سے شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا نِکھِل گوڑا ہے۔[8][9]
نومبر 2010ء میں کنڑ فلموں کی اداکارہ رادھیکا نے اعلان کیا کہ ان کی کمارسوامی سے سنہ 2006ء میں شادی ہو گئی تھی۔[10][1][11] ان سے ایک بیٹی شامیکا کمارسوامی ہے۔[12][13]
فلم اور ٹی وی
[ترمیم]کمارسوامی فلم سازی اور تقسیم (distribution) کی ہے۔ وہ کچھ کنڑ فلمیں پرڈیوس کر چکے ہیں مثلاً ”چندرا چکوری“، ایک زبردست فلم جو سال کے 365 دنوں تک تھیٹروں میں دیکھی گئی۔[14]
ستمبر 2007ء میں کمارسوامی نے ایک کنڑ ٹیلی ویژن چینل ”کستوری“ کا آغاز کیا۔ چینل کی اب مالکن اور چلانے والی ان کی بیوی انیتا ہیں۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ^ ا ب پ And the new Janata Dal (S) chief is HD Kumaraswamy آرکائیو شدہ 17 دسمبر 2014 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ "Who is H.D. Kumaraswamy: Read these important facts about him"۔ ڈیلی ہنٹ۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018
- ↑ "H D Deve Gowda announces son as party president of Karnataka unit"۔ دی اکنامک ٹائمز۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018
- ↑ "Who is HD Kumaraswamy? | Bengaluru News – Times of India"۔ ٹائمز آف انڈیا۔ 27 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2018
- ↑ "JDS Releases CD of BJP MLA Trying to 'Buy' Its MLA"۔ آؤٹ لُک انڈیا۔ 21 اکتوبر 2010۔ 1 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2017
- ↑ "Karnataka: JD-S releases CD of BJP bribery attempt"۔ ریڈف۔ 21 اکتوبر 2010۔ 1 دسمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2017
- ↑ "Amid Opposition show of strength, H D Kumaraswamy, G Parameshwara take oath as Karnataka Chief minis"۔ دی نیو انڈین ایکسپریس۔ 24 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2018
- ^ ا ب "Profile and Biography of Karnataka Chief Minister H.D.Kumaraswamy"۔ 17 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "From film industry to CM office: All you need to know about Karnataka's 'possible new CM' HD Kumaraswamy"۔ 24 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "I'm Mrs Kumaraswamy: Radhika"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 21 نومبر 2010۔ 06 نومبر 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018
- ↑ "Radhika Kumarswamy goes open on her Connections"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مئی 2016
- ↑ اروند گوڑا۔ "Kumaraswamy in trouble"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2014
- ↑ "Radhika Kumaraswamy: Rads to filmi riches"۔ دکن کرونیکل۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مئی 2018
- ↑ "Karnataka CM hopeful HD Kumaraswamy's Kannada film connection | People News"۔ Zeenews.india.com۔ 2018-03-15۔ 24 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مئی 2018
- 1959ء کی پیدائشیں
- 16 دسمبر کی پیدائشیں
- بقید حیات شخصیات
- بنگلور کے سیاست دان
- پندرہویں لوک سبھا کے اراکین
- جنتا دل کے سیاست دان
- ضلع بنگلور دیہی کی شخصیات
- ضلع ہاسن کی شخصیات
- کرناٹک سے لوک سبھا کے ارکان
- کرناٹک قانون ساز اسمبلی کے ارکان
- کرناٹک کے وزرائے اعلیٰ
- گیارہویں لوک سبھا کے ارکان
- کرناٹک کے فلم پروڈیوسر
- کنڑا فلم پروڈیوسر