مندرجات کا رخ کریں

ترشہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دوسرے استعمالات کے لیے دیکھے: تیزاب (ضد ابہام)

تیزاب (عربی: حمض، انگریزی: Acid) وہ کیمیائی مرکبات ہیں جو پانی میں حل ہونے پر ہائیڈروجن آئن پیدا کرتے ہیں۔

تیزاب فارسی زبان سے دو الفاظ 'تیز' اور 'آب' کے مرکب سے ماخوذ ہے۔ فارسی میں اِس کا مطلب ایک قسم کا انتہائی درجے کا تیز اور ترش کیمیائی سیال مادہ ہے جسے تُرشہ بھی کہاجاتا ہے۔

خواص

[ترمیم]
  • ذائقے میں عموماً تُرش ہوتے ہیں۔
  • طاقتور یا مُرتکز تیزاب غشا مخاطی پر چبھن پیدا کرتے ہیں۔
  • پی۔ ایچ کاشفہ کا رنگ اِس طرح بدل دیتی ہیں: نیلے لٹمس کو سُرخ اور فینول تھلین کو بے رنگ
  • دھاتوں کے ساتھ تعامل کرکے دھاتی نمک اور ہائیڈروجن بناتے ہیں۔
  • دھاتی کاربونیٹ کے ساتھ تعامل کرکے کاربن ڈائی آکساؒئیڈ، نمک اور پانی بناتے ہیں۔
  • اَساس کے ساتھ تعامل کرکے نمک اور پانی بناتے ہیں۔
  • دھاتی آکسائیڈ کے ساتھ تعامل کرکے نمک اور پانی بناتے ہیں۔
  • بجلی کی ایصالیت کرتے ہیں، جس کا اِنحصار درجۂ اِفتراق پر ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]