جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ
| ||||
---|---|---|---|---|
الجامعة الإسلامية بالمدينة المنورة | ||||
معلومات | ||||
تاسیس | 1961 | |||
نوع | سلفی[1] عوامی | |||
محل وقوع | ||||
إحداثيات | 24°28′50″N 39°33′52″E / 24.480638888889°N 39.564527777778°E | |||
شہر | مدینہ منورہ[2] | |||
ملک | سعودی عرب | |||
شماریات | ||||
طلبہ و طالبات | 22,000 (سنة ؟؟) | |||
ویب سائٹ | www.iu.edu.sa | |||
درستی - ترمیم |
جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ (عربی: الجامعة الإسلامية بالمدينة المنورة) کا قیام سنہ 1961ء میں ایک شاہی فرمان کے تحت سعودی حکومت نے مدینہ منورہ میں کیا تھا۔ جامعہ اسلامیہ دیگر جامعات کی طرح سعودی وزارت تعلیم کے تحت ہے۔[3] یہ اپنے مقصد کے لحاظ سے ایک اسلامی عالمی اور ذمے داری کے اعتبار سے عربی اور سعودی ادارہ ہے۔
قیام
[ترمیم]یونیورسٹی کا قیام سن 1381ھ میں عمل میں آیا۔ یہ یونیورسٹی مدینۃ الرسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں واقع ہے اور مدینہ یونیورسٹی کے نام سے معروف ہے۔
کلیات الجامعۃ الاسلامیہ بالمدینۃ المنورۃ
[ترمیم]اس وقت جامعہ میں پانچ کلیات (کالجز) ہیں جو یہ ہیں :
شریعہ فیکلٹی
[ترمیم]اس کا مقصد اسلامی فقہ اور اس کے اصول پر توجہ دینا اور شرعی علوم نیز دیگر معاون علوم سے واقف کرانا ہے، اس فیکلٹی میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں :
ا – شعبۂ فقہ
ب- شعبۂ اصول فقہ
ج- شعبۂ قضاء وشرعی سیاست۔
یہ فیکلٹی شرعی علوم میں گریجویشن، قضاء وشرعی سیاست ميں اعلىٰ ڈپلومہ اور تمام خصوصی مضامین میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سندیں عطا کرتی ہے .
دعوت واصول دین فیکلٹی
[ترمیم]اس کا مقصد اسلامی عقیدے پر توجہ دینا اور شرعی علوم نیز دیگر معاون علوم سے واقف کرانا ہے، اس فیکلٹی میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں :
ا – شعبۂ عقیدہ
ب- شعبۂ دعوت وتبلیغ
ج- شعبۂ اسلامی تاریخ۔
د-شعبۂ تربیت۔
یہ فیکلٹی دعوت واصول دین میں گریجویشن، دعوت ميں اعلى ڈپلومہ اور تمام خصوصی مضامین میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی سندیں عطا کرتی ہے .
اس کا مقصد قرآن مجید کے حفظ و تفسیر اور علوم قرآن مجید پر توجہ دینا اور شرعی علوم نیز دیگر معاون علوم سے واقف کرانا ہے، اس فیکلٹی میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں : . ا – شعبۂ قرأت. ب- شعبۂ تفسیر یہ فیکلٹی قرآن کریم اور اسلامی علوم میں گریجویشن اور تمام خصوصی مضامین میںماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سندیں عطا کرتی ہے .
حدیث شریف اور اسلامی علوم فیکلٹی
[ترمیم]اس کا مقصد سنت نبوی اور اس کے علوم پر توجہ دینا، ان کی خدمت کرنا اور شرعی علوم نیز دیگر معاون علوم سے واقف کرانا ہے، اس فیکلٹی میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں :
ا – شعبۂ فقہ
ب- شعبۂ فقہ و مصادر سنت۔
ج- شعبۂ علوم الحدیث۔
یہ فیکلٹی حدیث شریف اور اسلامی علوم میں گریجویشن اور تمام خصوصی مضامین میں ماسٹر اورڈاکٹریٹ کی سندیں عطا کرتی ہے۔
اس کا مقصد عربی زبان کے علوم وآداب پر توجہ دینا اور شرعی علوم نیز دیگر معاون علوم سے واقف کرانا ہے، اس فیکلٹی میں مندرجہ ذیل شعبے ہیں :
ا – شعبۂ لغویات۔
ب- شعبۂ بلاغت و ادب۔
یہ فیکلٹی عربی زبان میں گریجویشن اور تمام خصوصی مضامین میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ کی سندیں عطا کرتی ہے۔
ان فیکلٹیز کے علاوہ جامعہ میں یہ ادارے ہیں :
ادارۂ تدریس عربی زبان برائے غیر عرب طلبہ، سیکنڈری اسکول، مڈل اسکول، دار الحدیث مکیہ اور دار الحدیث مدنیہ۔
مشہورمعلمین
[ترمیم]الجامعۃ الاسلامیہ بالمدینۃ المنورۃ میں بہت سے مشہور اساتذہ کرام پڑھاتے رہے جن میں سے چند کے اسمائے گرامی ذیل میں ہیں :
- شیخ محمد ناصر الدین البانی
- استاذ عطیہ سالم
- استاذ ابن باز
مشہور فضلاء
[ترمیم]- عبد العزیز الحربی – جامعہ ام القری کے تعلیمی بورڈ کے رکن
- محمد عزیر شمس
- ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن اعظمی
- بلال فلپس – کینیڈا کے عالم دین
- ابو اسامہ – برمنگھم میں واقع گرین لین مسجد کے امریکی نژاد امام
- ابو عمار یاسر قاضی
- محمد الشریف – المغرب انسٹی ٹیوٹ کے بانی
- فضیلۃ الشیخ اسعد اعظمی مدنی حفظہ اللہ وتولاہ (مدرس۔ جامعہ سلفیہ مرکزی دار العلوم بنارس الھند)
- فضیلۃ الشیخ الدکتور محمد ابراہیم المدنی حفظہ اللہ (مدرس۔ جامعہ سلفیہ مرکزی دار العلوم بنارس الھند)
- فضیلۃ الشیخ الدکتور عبد الصبور ابوبکر مدنی حفظ اللہ(مدرس۔ جامعہ سلفیہ مرکزی دار العلوم بنارس)
- مشاری بن راشد العفاسی - کویتی قاری و امام
- یاسر بِرجاس
- احسان الہی ظہیر – پاکستانی مصنف و عالم دین
- ربیع المدخلی – سابق پروفیسر و صدر شعبہ مطالعات سنہ، جامعہ اسلامیہ
- مقبل بن ہادی الوادی
- سردار عتیق احمد خان – جموں و کشمیر کے سیاست دان
- فیض محمد
- سعيد ابو بكر زكريا
- صفی الرحمٰن مبارک پوری – الرحیق المختوم کے مصنف
- عبد المجید عبد الباری
- ڈاکٹر محمد لقمان السلفی
- ڈاکٹر فضل الرحمن مدنی
- ڈاکٹر آر کے نور مدنی
- ڈاکٹر اقبال بسکوہری
- ڈاکٹر محمد یوسف حافظ ابو طلحہ
- ڈاکٹر طارق صفی الرحمن مبارکپوری
- ڈاکٹر محمد وسیم خان محمدی
- ڈاکٹر نسیم عبد الجلیل
- ڈاکٹر نوح عالم عبد الستار
- ڈاکٹر محمد یوسف حافظ ابو طلحہ
بیرونی روابط
[ترمیم]- اسی عنوان کا انگریزی ویکیپیڈیا کا مضمون
- http://www.iu.edu.sa/en/Pages/default.aspxآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ iu.edu.sa (Error: unknown archive URL)
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ M. Milosevic؛ K. Rekawek (3 اپریل 2014)۔ Perseverance of Terrorism: Focus on Leaders۔ IOS Press۔ ص 133–۔ ISBN:978-1-61499-387-2۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-11-28
- ↑ مدینہ یونیورسٹی
- ↑ Madinah آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ saudiembassy.net (Error: unknown archive URL) Saudi Embassy. Winter 2000.
بیرونی روابط
[ترمیم]- جامعہ کی دفتری ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ iu.edu.sa (Error: unknown archive URL) (انگریزی و عربی)
- یونیورسٹی کے برطانوی طلبہ کی ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ madinahstudent.co.uk (Error: unknown archive URL) (انگریزی)