رباط (تشریح)
Appearance
علم تشریح میں رباط کا لفظ انگریزی ligmant کے متبادل آتا ہے اور اس کی جمع اربطہ (ligaments) کی جاتی ہے۔ رباط ایک ایسی ساخت کو کہا جاتا ہے کہ جو ریشی (fibrous) شکل رکھتی ہے اور ہڈیوں اور غضاریف (cartilages) کو آپس میں اور گوشت سے جوڑ کر جسم میں مضبوطی پیدا کرتی ہے۔ لفظ رباط یا ligament عام طور پر تین اقسام کی ساختوں کے لیے مشترکہ طور پر ادا کیا جاتا ہے۔
- ہڈیوں اور غضاریف کو جوڑنے والی ریشی ساختیں
- صفاق (peritoneum) کی ایک لف (fold) یا تہ کے لیے جو جھلی کی مانند ہوا کرتی ہے
- حمیلی (fetal) ساختوں کا کوئی باقیہ (remnant)
ویکی ذخائر پر رباط (تشریح) سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |