سعودی عرب کا پرچم
استعمالات | ریاستی اور جنگی پرچم اور state اور naval ensign |
---|---|
تناسب | 2:3 |
اختیاریت | 15مارچ 1973ء |
نمونہ | سبز رنگ کا جس پر سفید رنگ میں تلوار اور سفید رنگ میں ہی کلمہ طیبہ درج ہے۔ |
سعودی عرب قومی پرچم (سرکاری نام:علم المملكة العربية السعودية) سعودی عرب کا قومی پرچم ہے۔ جو سعودی حکومتی پرچم ہے۔ جو 15 مارچ 1973ء سے چلا آ رہا ہے۔ اس پر خط ثلث میں کلمہ طیبہ درج ہے اور ایک سفید رنگ میں تلوار۔ یہ واحد پرچم ہے جسے کسی بھی موقع پر سرنگوں نہیں کیا جاتا۔
خاکہ
[ترمیم]پرچم پر احترام کے طور پر، خوش نویسانہ خط ثلث میں، کلمہ طیبہ درج ہے:
- لَا إِلٰهَ إِلَّا الله مُحَمَّدٌ رَسُولُ الله
- کوئی الہ نہیں سوائے اللہ کے اور محمد اللہ کے رسول ہیں۔[1]
سبز رنگ اسلام اور تلوار ملک کے بانی خاندان آل سعود کو ظاہر کرتی ہے[2] یا فوجی طاقت اور سعودی عرب کی صلاحیت کو۔[3]
پرچم کو دونوں اطراف سے ایک جیسے انداز میں تیار کیا جاتا ہے تا کہ کلمہ طیبہ کو دائیں سے بائیں درست پڑھا جا سکے۔ اور تلوار پرچم کے دونوں طرف کلمہ طیبہ کے نیچے دائیں سے بائیں ہوتی ہے۔ پرچم کو بائیں طرف، مطلب بانس یا کھمبا کے بائیں طرف سے لہرانا برا سمجھا جاتا ہے۔ جب سامنے سے دیکھنے سے وہ بائیں طرف ہو، جبکہ پرچم کو دائیں طرف سے لہرانے کا حکم ہے (سعودی حکومت کے مطابق)۔ پرچم میں سبز رنگ 349 سی (سی90، ایم12، وائی95، کے 40) کی نسبت سے ہوتا ہے۔[4]
استعمال
[ترمیم]تاریخ
[ترمیم]ماضی کے پرچم
[ترمیم]-
پرچم امارت درعیہ 1744 تا 1818 تک اور امارت نجد 1818ء تا 1891ء تک۔
-
پرچم امارت جبل شمر، 1835 تا 1920۔
-
پرچم امارت حائل، 1920 تا 1921۔
-
پرچم امارت نجد و الاحساء 1902 تا 1921تک۔
-
پرچم نجد 1921 تا 1926، موجودہ سعودی پرچم سے مشابہ۔
-
پرچم نجد 1926 تا 1932، سفید کناروں اور بغیر تلوار کے ۔
-
حجاز کا عبوری پرچم، 1916 تا 1917۔
-
پرچم حجاز 1917 تا 1920،پرچم عرب بغاوت کی بنیاد۔
-
پرچم حجاز 1920 تا 1926۔
-
پرچم حجاز 1926 تا 1932۔
دیگر پرچم
[ترمیم]-
Royal StandardSaudi Arabia (Ratio: 2:3)
-
Flag of the Royal Saudi Naval Forces (Ratio: 2:3)
-
Naval jack (Ratio: 2:3).
-
Flag of the Royal Saudi Air Defense Force (Ratio: 2:3)
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "About Saudi Arabia: Facts and figures"۔ The Royal Embassy of Saudi Arabia, Washington D.C۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-04-24
- ↑ Juan E. Campo (2009)۔ Encyclopedia of Islam۔ ص 244۔ ISBN:978-0816077458۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-03
- ↑ Thomas Eriksen؛ Jenkins, Richard (2007)۔ Flag, Nation and Symbolism in Europe and America۔ ص 171۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-03
- ↑ UN Map Library