غلام
Appearance
غلام اس کو کہتے ہیں کہ جسے کسی اور انسان کی ملکیت میں لیا جائے۔ اس کا رواج قدیم زمانے سے ہے۔ امریکہ کی ترقی میں ان غلاموں کا بہت ہاتھ ہے جن کو گوروں نے افریقا سے اغوا کر کے امریکا پہنچایا تھا۔ تمام قدیم اقوام میں غلاموں کا رواج تھا۔ قدیم یونان و روم میں عورتیں غلاموں کے ساتھ مباشرت تک کرتی تھیں۔ فراعین مصر نے بھی غلاموں کے ذریعے اہرام کو تعمیر کیا۔ اسلام نے غلاموں کی آزادی کا بہت ثواب رکھا چنانچہ غلامی تقریبًا ختم ہی ہو گئی۔
آج کل غلام کی اصطلاح وسیع معنی میں استعمال ہوتی ہے مثلاً کوئی ملک کسی دوسرے ملک کے زیرِ اثر ہو تو کہا جاتا ہے کہ وہ اس کا غلام ہے۔ اس کے علاوہ لوگ جذبات کے غلام ہوتے ہیں۔ عاشق معنوی اعتبار سے معشوق کا غلام ہوتا ہے