مندرجات کا رخ کریں

قرابتدار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قرابتدار یا قریبی لفظ یا متجانس لفظ وو ہوتے ہیں جو مختلف زبانوں سے ہونے کے باوجود اشتقاقیات کے نظریے سے ایک ہی جڑ رکھتیں ہیں۔ اکثر اس رشتے کی وجہ سے الگ زبانوں کے لفظ ملتے جلتے سے ہوتے ہیں کیونکی ان زبانوں کی پیدائش کسی ایک ہی آبائی زبان سے ہوئی ہوتی ہے۔ انہے انگریزی میں کاگنیت (cognate) لفظ کہا جاتا ہے۔ ھند-یوروپی زبانوں میں ایسے الفاظ عام ہیں۔ کبھی کبھی مختلف زبانوں میں ایسے قریبی لفظوں کے مطلب میں ذرا سا فرق آ جاتا ہے۔

مثالیں

[ترمیم]
  • مثال 1
  • کھیر (اردو، مطلب: دودھ سے بنی میٹھی خانے کی چیز)
  • کشیر (سنسکرت، مطلب: دودھ)
  • شیر (فارسی، مطلب: دودھ)
  • مثال 2
  • سورج (اردو، مطلب: شمس)
  • سوریا (سنسکرت، مطلب: سورج)
  • ساولا (لیتھوینین، مطلب: سورج)
  • ہیلیوس (یونانی، مطلب: سورج)
  • سول (لاطینی، مطلب: سورج)
  • سولنتس (روسی، مطلب: سورج)
  • سن (انگریزی، مطلب: سورج)
  • مثال 3
  • جنا (اردو، مطلب: ایک انسان)
  • زن (کشمیری، مطلب: ایک انسان)
  • جن (سنسکرت: जन، مطلب: انسانوں کا کوئی ہجوم یا نسل)
  • جان (فارسی، مطلب: ایک زندہ چیز)
  • جینعس (لاطینی: genus، مطلب: کوئی انسان، جانور یا نباتات کی نسل)
  • گینوس (یونانی: γένος، مطلب: کوئی انسان، جانور یا نباتات)

حوالہ جات

[ترمیم]