مندرجات کا رخ کریں

من

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

من ایک ناپ(measurement) ہے جس سے گھی وغیرہ ناپا جاتا ہے

حنفیہ کے قول کے مطابق دو رطل بغدادی کے برابر وزن کو کہتے ہیں جیسا کہ ابن عابدین نے کہا کہ من اور مد برابر ہیں دونوں چوتھائی1/4 صاع ہیں
شافعیہ کے نزدیک من کی د وقسمیں ہیں ایک چھوٹا من اور دوسرا بڑا من چھوٹا من دورطل بغدادی اور بڑا من 600 درہم کا ہے

شرعی حکم

[ترمیم]

من کے ساتھ شرعی احکام براہ راست وابستہ نہیں البتہ اس کا تذکرہ دوسری شرعی مقداروں جیسے وسق اور رطل کا معیار کے طور پر کرتے ہیں [1]

من ہندی

[ترمیم]

من ہندی ،وزن(weight) میں ایک مقدار کو ظاہر کرتا ہے من (عربی) اور من (ہندی) میں بہت فرق ہے۔

قدیم ہندوستانی اوزان میں من کے نام سے ایک وزن ہے۔ وہ من اسّی (80) تولہ کے سیر سے چالیس سیر کا ہوتا ہے، جس کا مجموعہ: 37 کلو، 324 گرام، 800 ملی گرام ہے۔ اس سے معلوم ہواکہ من ہندی : من عربی سے تقریباً پچاس گنا بڑا ہے۔[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. موسوعہ فقہیہ ،جلد38 صفحہ 334، وزارت اوقاف کویت، اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا
  2. مفتاح الاوزان۔صفحہ38۔مفتی عبد الرحمن القاسمی عظیم آبادی۔الامۃ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ، حیدرآباد، الہند