ناکامی
ناکامی (انگریزی: Failure) ایک ایسی کیفیت ہے جس میں کسی معاملے میں مطلوبہ یا ارادی مقاصد حاصل نہ ہوں۔ یہ کامیابی کی ضد ہے۔ [1]
ہر شخص اپنی زندگی میں کامیابی کا خواہش مند ہوتا ہے مگر کچھ ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو صحیح معنوں میں کامیاب ہوپاتے ہیں جب کہ بیش تر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جدید دنیا کے ابھرتے رجحانات میں ایک خطر ناک اور تشویش ناک بات یہ دیکھنے میں آئی ہے کہ نوجوان ناکامی کے خوف سے خود کشی کی طرف مائل ہو رہا ہے جو یقینًا ماہرین نفسیات اور حکومتوں کے لیے باعث ِتشویش ہے۔ حالانکہ ناکامی کامیابی کا کئی بار ماضی زینہ بھی ثابت ہوئی ہے۔ انسان ہر دفعہ کامیابی کا خواہاں ہوتا ہے ، کبھی ناکام بھی ہو جاتا ہے مگر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ہم ناکامی کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور غلطی کرتے ہیں کہ ناکامی کی وجوہات کو جاننے کی بھی کوشش نہیں کرتے حالاں کہ کئی لوگوں کے مطابق آج ہماری ناکامی کی بنیادی وجوہات جن کو اکثر نظر انداز کیا جاتا اور دلبراشتہ ہو کر مستقل ناکامی کو اپنا مقدر بنا لیا جاتا ہے۔[2] ایک مثال خلائی دنیا کی سیاحت ہے جس سے متعلق ماضی میں کئی خلائی دورے کی کوششیں ناکام ہوئی ہیں، مگر خلائی سیاحت آج ایک حققت بن چکی ہے، اگر چیکہ یہ ایک مہنگا شوق ہے۔ ناکامی کا اطلاق انفرادی اور سماجی دونوں کوششوں پر پے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Failure - Definition of failure by Merriam-Webster"۔ merriam-webster.com۔ 16 جولائی 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ https://blogs.dunyanews.tv/urdu/?p=12081